کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافے میں معصوم طلبہ کی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی بیٹی سبیکا عزیز اور دیگر طلبہ کے ہلاکتوں نے پاکستان میں لوگوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں تشدد کا بڑھتا ہوا رجحان لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدم برداشت اور تشدد معاشرے کے لیئے زہر قاتل ہیں۔