اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیئے۔نجی چینل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سے پہلا نام سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف جبکہ دوسرا نام سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کاہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں۔