اسلام آبادپیپلز پارٹی نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے 100 دن کے پروگرام کو خالی خواہشات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سو دن کا پلان ایک خواہشات کی فہرست کے سوا کچھ کچھ نہیں،یہ سو دن کا پلان بھی گزشتہ انتخابات کے نوے دن کے پلان جیسا ہی معلوم ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاکہ پانچ سال قبل عمران خان نے نوے دن میں سب تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا،عمران خان نے ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہاوس کو لائبریریوں میں تبدیل کرنے کا عزم کیا تھا،صحت، تعلیم اور انصاف کے شعبے میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کا کیا ہوا ؟۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں نئی یونیورسٹی اور نئے ہسپتال کاوجود دکھائی نہیں دیتا، بی آر ٹی ، جو کہ اب ایک سکینڈل بن چکا ہے، میٹرو بنانے کیلئے پشاور جیسے تاریخی شہر کو تباہ کر دیا گیا،پچاس ارب روپے کا پراجیکٹ 80 ارب چلے جانا کرپش اور ناقص منصوبہ بندی کی بدترین مثال ہے۔