قاہرہ:مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں مزید 19 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری فوج نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ دنوں میں وسطی اور شمالی سینا ء میں فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں انیس مشتبہ انتہا پسند ہلاک ہوئے ۔مصری فورسز صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر شمالی سینا اور ملک کے دوسرے علاقوں میں 9 فروری سے آپریشن سینا 2018ء کے نام سے جنگجوؤں اور انتہا پسندوں کے خلاف بڑی کارروائی کررہی ہے۔