الخلیل:قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں حلحول کے مقام پر فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر حملہ کر کے کم سے کم 500 انگور کے پودے تلف کر ڈالے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حلحلو بلدیہ کے فلسطینی چیئرمین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وادی قبون میں واقع باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے انگور کے پھل دار پودے اور ان کی بیلیں کاٹ ڈالیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ باغ حجشن نامی شہری کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار آئے روز غرب اردن میں فلسطینیوں کے باغات اور فصلوں کو آگ لگاتے، پودوں کو کاٹتے یا ان پر سیوریج کا پانی چھوڑ دیتے ہیں۔
6 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos