ماسکو:دنیا میں اسلحے کی دوڑ لگی ہوئی ہےاور اسی جنگ کو جیتنے کیلئے روس نے ایسا خوفناک ترین ہتھیار تیار کر لیا ہے کہ سن کر امریکہ جیسے ممالک کے ہوش اڑ جائیں گے۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق روس نے ایسی ایٹمی آبدوز تیار کر لی ہے جو زلزلے اور سیلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ زلزلے اور سیلاب اس قدر طاقتور ہوں گے کہ پورے کے پورے ملک ان سے غرق ہو جائیں گے۔ اس آبدوز کا نام ’قیامت کی مشین‘ (Doomsday Machine)رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ آبدوز 2میگا ٹن وزن کا ایٹم بم سمندر کی تہہ میں لیجانے اور اس کا دھماکہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے سونامی آ جائے گا، جس کی لہریں330فٹ سے زائد اونچی ہوں گی اورانتہائی کم وقت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیں گی۔