فلسطینیوں پراسرائیل کےمظالم روکنےکیلئےخود قیادت کرونگا۔اردگان

انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی روک تھام کے لیے عالم اسلام کی خود قیادت کروں گا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر حسن روحانی کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں کیا۔ صدر ایردوآن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن، جرمن چانسلر انجیلا مریکل اور پایائے روم پوپ فرانسیس سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ترک صدر ایردوآن اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنما ؤں نے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اور غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نماؤں نے القدس اور غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خطے میں جاری پیش رفت کے مطابق ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔