قابض بھارتی فوج نےسری نگر کے علاقے خونموہ کو سیل کردیا۔فائل فوٹو
قابض بھارتی فوج نےسری نگر کے علاقے خونموہ کو سیل کردیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر: آج مکمل ہڑتال اور عید گاہ تک مارچ ہوگا

 

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال اور عید گاہ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ حریت رہنماؤں کی مشترکہ طور پر ہڑتال اور مارچ کی کال دینے پر کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی اور احتجاج سے روکنے کے لئے خاردار تار لگا کر راستے بلاک کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک بھی نظر بند ہیں۔