لاہور سرگودھا میں ٹریفک حادثات: 10 افراد جاں بحق

 

لاہور: لاہور اور سرگودھا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بیدیاں روڈ پر لوڈ ٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا میں تیز رفتار ڈمپر اور رکشے میں تصادم ہوگیا جس میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق 1 زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں منتقل کی جائیں گی۔