کراچی:کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے تین دنوں میں کراچی میں ایدھی کے مردہ خانوں میں 64لاشیں لائی گئی ہیں ، لاشوں کے لواحقین کے مطابق ان کی اموات گرمی کے باعث ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایدھی کے سرد خانوں میں لاشیں جمع کروائے جانے کے عمل میں پہلے کی نسبت اضافہ ہواہے ،ایدھی کارکنوں کے مطابق پچھلے تین دنوں میں64 لاشیں لائی گئی ہیں ،مرنے والوں کی عمریں 10سے 80سال کے درمیان ہیں ۔دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق کسی بھی اسپتال میں ہیٹ سٹروک یا گرمی کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔