کابل : افغانستان کے صوبے فرح میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں طالبان کے اہم رہنما ملا دین محمد سمیت کئی طالبان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان فورسز نے پیر کے روز صوبہ فرح کے مغربی حصّے میں فضائی کارروائی کی،جس میں طالبان کا اہم کمانڈر ملا دین محمد اپنے تین کمانڈروں سمیت جاں بحق ہوگیا۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کا اہم لیڈر ملا دین محمد صوبہ فرح کے ضلع پوشت رود میں فورسز کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائی میں جاں بحق ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ فرح کے دارالحکومت فرح سٹی میں منگل کے روز ہزاروں طالبان نے حملہ علیٰ الصبح حملہ کیا تھا۔