پاکستان سےرہائی کے بعد بھارتی سپاہی کا فوج چھوڑنے کا فیصلہ

 

نئی دلی :پاکستان میں 4 ماہ قید میں گزارکر جانے کے بعد بھارتی سپاہی نے بھارتی فوج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی سپاہی نے حکام کو خط لکھ کر ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کی درخواست دےدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 24سالہ چندو چون ستمبر 2016 میں کنٹرول لائن پار کر کے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہوگیا تھاجسے 4 ماہ تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستانی حکام نےبھارتی فوج کے حوالے کردیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئرز کو اطلاع دیے بغیر کیمپ چھوڑنے پر تفتیش کے بعد چندو چون کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے لئے سزا بھگتناپڑی،جبکہ چندو چون ان دنوں ایک ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہے اوراس کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فوج کی ملازمت چھوڑ کر ایک عام شخص کی طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔