نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا

لاہور:نگران وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پید ہوگیا ہے ، سینئر صحافیون کے مطابق اگر کل ہونیوالے اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی ملاقات میں یہ معاملہ حل نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا اس وقت میڈیا پر جتنے بھی نام نگران وزیراعظم کے حوالے سے گردش کر رہے ہیں ان پر کسی بھی جماعت کا دوسری سیاسی جماعت سے اتفاق نہیں ہے ۔اگر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کے درمیان منگل کو ہونیوالی ملاقات میں یہ معاملہ حل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔