اسلام آباد:چیئر مین نیب نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے کیس ڈی جی نیب راولپنڈی کے سپرد کرکے شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نواز شریف پر بھارت 4.9ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے کے حوالے سے الزمات پر کیس ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کے حوالے کرکے ان کو شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے ، عرفان منگی نے کیس ملنے کے بعد سٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، تحقیقات کے دوران منی لانڈرنگ کے شواہد ملنے پر نواز شریف کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا ۔یاد رہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی اس سے قبل پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر واجد ضیاءکے سربراہی میں بنائی جانیوالی جے آئی ٹی میں بھی شامل تھے۔