لا ہور:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرے گی،ملک کے تمام تھانوں میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکریاں میرٹ پر پیدا کی جائیں گی جبکہ کاشتکاروں کوسہولیات دیں گے جو کام سابق حکومتیں نہیں کر سکیں وہ ہم کر کے دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو ظلم کیا ہے وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔ کسی حکومت نے بھاشا ڈیم پر توجہ نہیں لیکن ہم یہ کر دکھائیں گے ۔پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے کوفعال کیا جائے گاکیونکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے ۔