کراچی:سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت اب ایک فرد کے 4 سے زائد اسلحہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعدناصر شاہ نے بتایا کہ کابینہ نے وزیر تعلیم، سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران کو تعطیلات کی فیسوں کے معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اضافی فیسوں کے معاملے پر والدین کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور ان پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب کوئی بھی فرد جتنے چاہے لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا، اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کر دی گئی ہے۔