ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین
ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین

بلاول کا پریس کلب پر مظاہرین سے ناروا پولیس سلوک کا نوٹس

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایات دیں ہیں کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالے بغیر پرامن احتجاج یا دھرنے دینا ہر شہری کا جمہوری حق ہے، لحاظہ انہیں تحفظ دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام شہریوں کے لیئے انسانی حقوق، قانون کی بالادستی اور پرامن اجتماع کے حق کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو یہ ہدایات دی جانی چاہئیں کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔