کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے چودھری ذکا اشرف کا نام نگران وزیراعظم کے لیئے تجویز کرنے پر تحریک انصاف کے فواد چودھری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہر معاملے پر ہمیشہ ایک ہی منطق رہی ہے کہ "میں نہ مانوں”۔ اپنے بیان میں پی پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے الزام بازی کرنا فواد چودھری کا پرانا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری بھی ماضی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کا حصہ رہے ہیں، لیکن وہ خود پارٹی تبدیل کرنے کے بعد اپنے آپکو تمام عہدوں کے لیئے تو حق بجانب سمجھتے ہیں، لیکن دوسروں کو یہ حق دینے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔