غزہ:اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب ممالک اور مسلم دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا کی صہیونیت نوازی پر ٹھوس موقف اختیار کریں۔ ایک بیان میں انہون نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی اسرائیلی طرف داری پر ٹھوس اور جاندار موقف اختیار کریں۔ھنیہ نے کہا کہ امریکا اور اس کے حوالے مل کر قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا چاہتے ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا اور صدی کی ڈیل نامی نام نہاد امریکی امن پلان اسی سازش کا حصہ ہے۔ مسلم دنیا اور عرب ممالک کو باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امریکی طرف داری کے خلاف جاندار موقف اختیار کرنا ہوگا۔