ایران اورشام میں باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

دمشق: ایران اورشام میں باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہو گیا ۔ شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس اخوندی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں، اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔اس موقع پرعباس آخوندی نے کہا کہ تہران، دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔