سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کے من کی بات سنیں ،عارضی اقدامات سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں میر واعظ کا کہناتھا کہ ا ٓپ کشمیری عوام کے من کی بات سنیں اور کشمیری عوام چاہے وہ جموں ، لداخ، کرگل یا ریاست کے کسی خطے میں رہتے ہوں ان سب کے من کی بات ایک ہی ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور ان وعدوں کی وفا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رمضان المبارک کے مہینے میں کشمیریوں کے خلاف گولی نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ رمضان کے بعد پھر کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا؟ یہ کونسا سی بی ایم ہے۔