ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کی منظوری دے دی
ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے قومی خلائی پروگرام کی منظوری دے دی

امریکی سفارتخانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اردوان

انقرہ:ترک صدر اردوان نے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا بھی اعلان کیا ۔ترک صدر اردوان نے کہاکہ فلسطینیوں کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے،انہوں نے کہاکہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔