جرمنی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک۔1مشتبہ زیرحراست

برلن:جرمنی کے شہر زاربروکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں،پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربروکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی ۔گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔