استنبول:ترک صدر رنے کہاکہ جوہری ہتھیار کے حامل ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ جوہری ہتھیار سے لیس ممالک کا یہ کہنا کہ جوہری پاور سٹیشن خطرہ ہیں تو ان کا بین الاقوامی برادری کے سامنے کوئی اعتبار نہیں رہ جاتا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوآن کا کہناتھا کہ مشرق وسطی کو تمام طرح کے جوہری ہتھیار سے پاک کرنا ہوگا۔ بظاہر ان کا اشارہ اسرائیل کی جانب تھا کیونکہ اس علاقے میں یہی وہ واحد ملک ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔