پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے ن لیگ کے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو نامناسب الفاظ سے پکارا جس پر نعیم الحق نے طیش میں آکر انہیں تھپڑ ماردیا۔اس دوران پروگرام کے میزبان منیب فاروق دونوں مہمانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔