امریکی جنرل جوزف کا آرمی چیف کو فون،سبیکا کے انتقال پراظہار تعزیت

راولپنڈی :امریکی جنرل کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوفون ، یوایس سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق طالبہ کے حوالے سے تعزیت کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یوایس سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف نے سبیکا کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی سکول میں ایک طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں سبیکا سمیت 9 طالبعلم اور ایک استاد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔