لاہور :رینجرز نے لاہور کے علاقے مناواں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا، کارروائی کے دوران رینجرز نے 12افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرحد ی علاقے مناواں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مشین گنیں، کلاشنکوفیں ، پسٹل سمیت دیگر اسلحہ اور 2ہزار گولیاں بر آمد کرلیں جبکہ 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، ذرائع کے مطابق چند روز قبل مناواں میں مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس میں متعد د افراد زخمی ہوئے تھے اس وقت سے رینجرز اس علاقے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے تھی ۔