سی ٹی ڈی کی شیخو پورہ میں کارروائی -2 دہشت گرد گرفتار

 

شیخو پورہ :شیخو پورہ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے2 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق کا ؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع شیخوپورہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شہزاد ٹاؤن میں چھپے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹر ز بر آمد کرلیے،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حبیب الرحمان اور گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔