اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابات2018 کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ،جس کے تحت انتخابات 2018 میں سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پاک فوج، رینجرز، ایف سی او رپولیس کی مدد لی جائے گی ،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ڈی آر اوزاور ریٹرننگ افسرکو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندراور باہر تعینات ہونگے ۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اورانتخابی مہم کے دوران سے سکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کے قائد ین کو سکیورٹی دی جائے گی۔