نئی دہلی: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق حکام نے بتایاکہ پہلے سے نصب بارودی مواد سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا، جب دھماکہ ہوا تب گاڑی میں موجود سات اہلکار چولنار سے کراندل جارہے تھے ۔ مرنےوالوں میں سے تین اہلکار وں کا چھتیس گڑھ آرمڈ فورس اور دو کا تعلق دانتیواڈا ڈسٹرکٹ پولیس سے تھا۔