بغداد:عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں،عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کوووٹ دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر العبادی عراق کا پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات جمہوریت کی فتح اور کامیابی کامظہر ہیں ۔ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد عراق میں یہ چوتھے پارلیمانی انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراقی شہری اپنے من پسند اتحاد اور پارٹیوں کوووٹ دیکر عراق میں جمہوریت کو مضبوط بنارہے ہیں، خطے میں جاری مشکلات کا حل جمہوریت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔