الزامات کے بعدفیس بک کی تھنک ٹینک ’اٹلانٹک کونسل‘سے شراکت

نیویارک:کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا امریکہ کی صدارتی انتخابی مہم میں استعمال کیے جانے کے الزامات سامنے آنے پر فیس بک کی انتظامیہ شدید دباؤ میں تھی۔ اب انہوں نے اپنی کمپنی کو انتخابات پر اثرانداز ہونے اور غلط معلومات پھیلانے میں استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ایک بہت بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ویب سائٹ کامن ڈریمز کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے واشنگٹن کے ایک اہم ترین تھنک ٹینک ’اٹلانٹک کونسل‘ کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ اس تھنک ٹینک کی مالی معاونت سعودی عرب، بڑی بڑی آئل کمپنیاں، دفاعی کنٹریکٹرز و دیگر حکومتیں اور بڑے عالمی ادارے کر رہے ہیں۔