میڈرڈ:ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قواِم ٹورا نے اپنی نئی حکومت کی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قواِم ٹورا نے اپنی نئی حکومت کی کابینہ کا اعلان کر دیا ، اس میں انہوں نے ایسے سابق وزرا بھی شامل کیے ہیں جنہیں میڈرڈ حکومت نے گذشتہ برس گرفتار کر کے جیل میں بند کیا ۔ ان کے علاوہ 2 ایسے لیڈروں کو بھی شامل کیا جو اس وقت جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا لیکن میڈرڈ حکومت ٹورا حکومت کے قیام کو روکنے کی مجاز ہے۔ کاتالونیا میںا سپین کی مرکزی حکومت نے گذشتہ برس اکتوبر میں آزادی کے اعلان کے بعد ڈائریکٹ رول کا نفاذ کر دیا تھا۔