برلن:جرمنی کے ایک معمر کارٹونسٹ کو اسرائیلی وزیراعظم کا تنقیدی خاکہ تیار کرنے اور اس کی اشاعت کے بعد اخبار کی ملازمت سے ہاتھ دھوناپڑ گئے۔مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق 85 سالہ جرمن کارٹونسٹ ڈیٹر ھانیٹچ نے ایک کارٹون تیار کیا تھا جس میں انہوں نے نیتن یاھو کے خاکے میں ان کے بڑے بڑے کان بنائے اور ان کانوں کو میزائلوں کی شکل دی، اس کے علاوہ ایک ہاتھ میں بھی میزائل تھمایا گیا ۔جرمنی کے میڈیا نیٹ ورک جو اس وقت سخت صہیونی لابی کے دبا ؤمیں ہے نے اخبار میں نیتن یاھو کے متنازع خاکے کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کارٹون کی اشاعت کے بعد ہانیٹچ نے اخبار کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیااور کہا کہ وہ کارٹون میں نیتن یاھو کے بارے میں جو پیغام دے چکے ہیں اس سے دستبر دار نہیں ہوں گے۔