بیت لحم:فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے آغاز میں اسرائیلی جیلوں میں رجسٹرڈ فلسطینی قیدیوں کی تعداد 6500 ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم میں اسیران کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر عیسی قراقع نے کہا کہ فلسطینی قوم پر ایک ایسے وقت میں ماہ صیام سایہ فگن ہو رہا ہے جب قوم کے6500 بیٹے اور بیٹیاں صہیونی زندانوں میں بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔ ان اسیران کے بنیادی انسانی حقوق بھی پامال کیے جا رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ فلسطین میں آئے روز کی گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈان میں مسلسل شدت لانے کے ساتھ ان کے خلاف نام نہاد عدالتوں میں ظالمانہ سزائیں دلوانے کی کوشش کررہی ہے۔