غزہ:مصر کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور امدادی اداروں کی جانب سے خوراک اور ادیات کی کھیپ لے کر ایک قافلہ فلسطین کے علاقے غزہ پہنچ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی سامان میں ادویات، علاج کے لیے استعمال ہونے والا طبی سامان اور خوراک شامل ہے،اس کے علاوہ مصر کے شہروں العریش، اسماعیلیہ اور قاہرہ سے ایمبولینسیں بھی غزہ بھیجی گئی ہیں تاکہ غزہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں کو مصری ہسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا جاسکے۔واضح رہے کہ گذشتہ سوموار 14 مئی کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 3ہزار سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔