بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے۔قومی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگگ نے کہا کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کیساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے،چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سوشلسٹ نظام اور چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نافذ ہونے کے بعد سے گزشتہ 40برسوں میں حاصل کردہ مضبوط مادی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسداد آلودگی اور ماحول کے تحفظ کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی تاکہ چین میں ماحولیاتی تحفظ کا شعبہ نئی ترقی کر سکے۔