اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے ہم حکومت میں آکر پرویز مشرف کو ملک میں لائیں گے ،وہ خود ن لیگ کی حکومت کی اجازت سے ملک سے باہر گئے اوربعدمیں حکومت کی جانب سے ان کو واپس لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا جو بھی شخص جس نے ملک کا قانون توڑا ہے اور وہ ملک سے باہر جا کر بیٹھ گیا ہے اس کوملک میں لاکر اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آئی توہم پرویزمشرف کوملک میں لائیں گے اور ہر اس شخص کو ملک میں لائیں گے جس نے قانون کی خلاف وزی کی ہو اور اس پر ملک میں مقدمات قائم ہوں اور وہ بیرون ملک جا کر بیٹھ گیا ہو ۔