سعودی سفیرکاآرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ

راولپنڈی:سعودی سفیرسعیدالمالکی نے آرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی فوجیوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیرسعیدالمالکی نے آرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا اورآ پریشنز میں زخمی فوجیوں سے ملاقات کی۔سعودی سفیر نے فو جیوں کے جذبے اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔