اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے جنرل راحیل شریف کے ساتھ سمجھوتہ کرکے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی اور اس کے بعد وہ باہر چلے گئے لیکن نواز شریف اب اس بات کو تسلیم نہیں کر یں گے ۔سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ 2015میں نواز شر یف کے فوج کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے لیکن اس ماحول میں پانامہ کا سکینڈل آیا اور اپوزیشن کی جانب سے کوشش کی جاتی رہی تھی کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں طے ہوجائے لیکن مسلم لیگ ن کے وزراءکہتے تھے کہ وہ اپوزیشن کی یہ بات تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آنے کے بعد معاملات بہت ٹھیک ہو گئے تھے ، نواز شریف کی تمام باتیں جنرل راحیل شریف کے دور کی ہیں لیکن باتیں وہ ایسے کر رہے ہیں جیسے دھرنے کے دنوں میں جنرل باجوہ نواز شریف کو پیغامات بھجوا رہے تھے ۔