عالمی بینک کی کشن کنگا ڈیم کی تعمیرپر پاک بھارت ثالثی سے معذرت

واشنگٹن: عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم کی تعمیر پاکستان کے شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر مسترد کردیا اورکہاکہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع کا پر امن حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے، جس کے لیے اسلام آباد کے وفد کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم سے متعلق پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم سے متعلق پاکستان کی شکایات اور تحفظات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے عالمی بینک کا کردار نہایت محدود ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان تنازعہ کے حل کے لیے ہونے والی ملاقات بغیر اتفاق رائے کے اختتام پذیر ہوگیاہے۔