نیب نے جرمانے یہ رقم ادا نہیں کی اورشرح سود کے باعث دسمبر 2020ءتک جرمانے کی رقم 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی۔فائل فوٹو
نیب نے جرمانے یہ رقم ادا نہیں کی اورشرح سود کے باعث دسمبر 2020ءتک جرمانے کی رقم 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک جاپہنچی۔فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شوکت عزیزودیگرکیخلاف بدعنوانی ریفرنسز کی منظوری

اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم شوکت عزیزاوردیگرکیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کے ساتھ نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کے ایم ڈی ودیگرکیخلاف انکوائری بندکرنےکی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا جس میں ای اوبی آئی انتظامیہ اوربینک آف پنجاب کے افسران کےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے افسران اوردیگرکیخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔ملزمان پربشارت حسین بشیرکوغیرقانونی طورپرکنسلٹنٹ تعینات کرنےکاالزام ہے، جس سے 2کروڑ 16لاکھ کانقصان ہوا، ملزمان پرمبینہ طورپرمحکمہ جنگلات پنجاب کی زمین الاٹ کرنےکاالزام بھی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کے ایم ڈی ودیگرکیخلاف انکوائری بندکرنے کے ساتھ ساتھ اقبال اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹرودیگرکیخلاف عدم ثبوت پرانوسٹی گیشن بندکرنےکی بھی منظوری دے دی۔،ایگزیکٹوبورڈ کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ وزارت مبینہ طورپرغیرقانونی تقریوں کی محکمانہ جانچ پڑتال کرے اور کارروائی کرے۔