اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئر مین مشاہد حسین سید کی صدارت میں گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا ، جس میں چین کی خارجہ امور کمیٹی کے وفد نے بھی شرکت کی ، وفد کی قیادت کمیٹی برائے خارجہ امور کے نائب صدر کانگ کو ان کر رہے تھے اور پاکستان میں تعینات سفیر نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ کانگ کو ان نے کہان سی پیک جاری پیشرفت خوش آئندہ ہے، پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیساتھ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے ، سی پیک کو عام آدمی کیلئے فائدہ مند ، روزگار کار ذریعہ بنایا جائے گا، پاکستان میں غربت کا خاتمہ ، علم ، تحقیق ، ثقافت کا فروغ چاہتے ہیں۔