مکہ مکرمہ: حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرم مکی شریف میں کام کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ معتمرین کی خدمت کیلئے تمام ادارے 24گھنٹے کام کرینگے۔ہر ادارہ اپنے ملازمین کی شفٹیں اس طرح مرتب کرے کہ دن ہو یا رات کسی بھی وقت کام جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ معتمرین اور زائرین کو بہتر سہولتیںفراہم کرنے کا اہتمام کریں۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین اور انکے زائرین کی خدمت کرنا سعودی عرب کا طرہ امتیاز ہے۔ یہ عظیم نعمت ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں نوازا ہے۔تمام اداروں کے ملازمین کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی خدمت کا شرف حاصل کررہے ہیں۔