سعودی کمپنی کو چینی کمپنی کو 38ملین ریال معاوضہ ادا کرنے کا حکم

جدہ: جدہ کی ایک عدالت نے سونا تلاش کرنے والی ایک سعودی کمپنی کو پابند کیا ہے کہ وہ چینی کمپنی کو 38ملین ریال معاوضہ ادا کرے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان سعودی عرب میں سونا تلاش کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اختلاف کی صورت میں چینی کمپنی نے جدہ کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ اس کے حق میں آیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے موقف کی سماعت اور دستاویزات کے جائزے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ چینی کمپنی دعوے میں حق بجانب ہے۔ سعودی کمپنی اسے5دن کے اندر 38368509 ریال ادا کرے۔دوسری جانب سعودی کمپنی نے فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے چینی کمپنی کو تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ قانونی ماہرین نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کا حوصلہ ملے گا۔ فیصلے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں عدالتی کارروائی تمام شک و شبہ سے بالاتر ہے۔