ٹرمپ نے شمالی کوریاکے سربراہ کیساتھ ملاقات منسوخ کردی

 

واشنگٹن : امریکی صدر اور شمالی کوریاکے سربراہ کے ساتھ ملاقات 12 جون کو ہونی تھی لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکے سربراہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس نےامریکی صدر ٹرمپ کا سربراہ شمالی کوریاکولکھا خط جاری کردیا،کم جونگ ان کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات نہ ہونےکابتادیاگیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اس وقت اس طرح کی ملاقات کا وقت مناسب نہیں ۔