بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہرتھوتوکودی میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ دو روزپہلے پولیس نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹری کے خلاف احتجاج کرنے والوں پرفائرنگ کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں تیسرے روز بھی صورتحال کشیدہ ہے، شہر کے حساس مقامات پر پولیس تعینات ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس 5 روز کیلئے معطل کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف کل ریاست بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے فسادات میں ملوث 67 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔