آئی سی سی کا پاکستان کے 2 کھلاڑیوں کاسمارٹ واچ پہننے پر نوٹس

 

لاہور :پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کے جواب میں 50 رنز بنا لیے ہیں تاہم پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی تشویشناک خبرآ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے 2کھلاڑیوں کی جانب سے سمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے میچز میں سے کرپشن ختم کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو فون سمیت کوئی بھی اس طرح کی چیز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ سمارٹ واچز پاکستان کے کھلاڑی اسد شفیق اور حسن علی نے پہن رکھی تھی جس پر نوٹس لیا گیاہے ۔