بیروت :لبنانی صدر عون مشیل نے سابق وزیر اعظم سعد الحریر ی کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی، جبکہ حیرت انگیز طور پر ان کی مخالف سمجھی جانیوالی جماعت حز ب اللہ نے بھی ان کی حمایت کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعد الحریر ی کی جماعت کو حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی تھی مگر پارلیمان میں موجود دیگر جماعتوں نے وزیر اعظم بننے کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کیا جن میں حیرت انگیز طور پر ان کی حریف سمجھی جانیوالی عسکری جماعت حزب اللہ نے بھی ان کے حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
سعد الحریری کو 128کے ایوان میں سے 111ارکان کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد لبنانی صدر عون مشیل نے ان کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے، اس طرح سعد الحریری آسانی سے لبنان کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے ۔