اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ڈال دی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاتا تووہ باہرنہیں جاسکتے تھے، وزارت داخلہ وزیر اعظم کی مرضی سے ای سی ایل سے نام نکالتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں ان سے ماتحت نے آئین سے ماورا مطالبہ کیا ،ان کے پاس اختیار تھا،انہوں نے پیغام لانے والے ماتحت کو برطرف کیوں نہیں کیا؟۔